۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
زرعی کمپنی

حوزه/ کپاس کی صنعت اور تجارت کے میدان میں تازہ ترین تحقیقی کامیابیوں کو پیش کرنے کیلئے رضوی زرعی کمپنی نے کپاس کے علم، صنعت اور تجارت پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کپاس کی صنعت اور تجارت کے میدان میں تازہ ترین تحقیقی کامیابیوں کو پیش کرنے کیلئے رضوی زرعی کمپنی نے کپاس کے علم، صنعت اور تجارت پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ اس کانفرنس کا مقصد، ایرانی تحقیقی مراکز، ایگزیکٹو باڈیز اور کسانوں کے تعاون سے ملکی پیداوار بڑھانے کے لئے کپاس کی ویلیو چین کا جائزہ لینا تھا۔

رضوی زرعی کمپنی کی قومی کپاس کانفرنس میں شرکت

اس کانفرنس کا اہتمام ایرانی کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا، جس میں کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجیز اور فائبر پلانٹس، بیجوں اور آدانوں جیسے شعبوں میں کامیابیوں، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقطۂ نظر کے ساتھ مستقبل کی پیشن گوئی اور پودے لگانے کے طریقوں پر گفتگو کی گئی۔

محمد باقر قناد طوسی نے کہا کہ رضوی زرعی کمپنی، ورامین اور خورشید اقسام کی خصوصی پیداوار رکھتی ہے، ملک کے 40 فیصد سے زیادہ کپاس کے بیج تیار اور سپلائی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کی علم، صنعت اور تجارت کی بین الاقوامی کانفرنس میں ملک میں کپاس کی پیداوار کے قطبوں میں سے ایک کے طور پر موجودگی، کسانوں کے لئے مذکورہ دو کاشتوں کی زیادہ سے زیادہ خصوصیات متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی ذخیروں کو بڑھانا تھی، تاکہ کپاس کی کاشت کو کم پانی والی فصل کے طور پر تیار کرنے میں بھی مدد ملے۔

رضوی زرعی کمپنی کے سی ای او نے ایران کے ایک بڑے حصے کی آب و ہوا کے ساتھ ورامین اور خورشید کی اقسام کی مطابقت کی نشاندہی کی اور کہا کہ یہ بیج مختلف موسمی حالات کے مطابق اچھی طرح سے موافق ہے اور ہم ملک میں کپاس کی کاشت کو ترقی دینے اور فروغ دینے میں مدد دے کر زرمبادلہ کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کے موقع پر رضوی زرعی کمپنی کے بوتھ میں مختلف بوتھس کی شکل میں ایک نمائش لگائی گئی، جس میں ورامین اور خورشید بیجوں کی خصوصیات کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اور تکنیکی اور علمی خدمات فراہم کی گئیں۔

قناد طوسی نے مزید کہا کہ ان سالوں کے دوران، رضوی زرعی کمپنی نے کپاس کے بیج کی پیداوار اور صاف کرنے کے شعبے میں قابلِ قدر تجربہ حاصل کیا ہے اور ہم تحقیقی مراکز کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اپنی سائنسی طاقت کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روئی کی علم، صنعت اور تجارت کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس رواں ماہ کی 25 اور 26 تاریخ کو گرگان میں منعقد ہو رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .